10 مئی، 2023، 2:00 PM

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی مسقط میں عمان کے سلطان سے ملاقات

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی مسقط میں عمان کے سلطان سے ملاقات

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات میں میجر جنرل باقری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مثبت اور مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای عمان کو ایک دوست ملک کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور عمان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خطے میں امن اور بیرونی عناصر کو باہر نکالنے کا خواہاں ہے۔

جنرل باقری نے یمن میں امن قائم کرنے کے لئے عمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن میں امن کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔ امریکی اجارہ داری ختم ہورہی ہے اور ایسا نظام قائم ہونے والا ہے جس میں کسی کو یکطرفہ بالادستی حاصل نہیں ہوگی۔

اس موقع پر سلطان عمان نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مختلف دفاعی شعبوں میں تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں ایران کی طرف سے ہونے والی بین الاقوامی بحری مشقوں میں عمان کی بحریہ کی بھی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کی سیکورٹی کو یقینی بناسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ جنرل باقری ملکی دفاعی اور سیاسی صورتحال پر مذاکرات کے لئے اتوار کو عمان کے دورے پر گئے ہیں۔

News ID 1916391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha